29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

فری ہیلٹھ میڈیکل چیک اپ کیمپ

this is img
پنجابی پاڑہ این ایچ اکیڈمی Post Date: 2025-09-07

فری ہیلٹھ میڈیکل چیک اپ کیمپ

1500/سوسالہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسین موقع پرقطبیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے پنجابی پاڑہ این ایچ اکیڈمی میں فری ہیلٹھ میڈیکل چیک اپ کیمپ کاانعقاد کیاگیا

قاری محمد تسلیم رضوی کولکاتا


7/ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے سے شام ساڑھے چار/بجےتک قطبیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے 1500/سوسالہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسین موقع پر فری ہیلٹھ میڈیکل چیک اپ کیمپ کا شاندار انعقاد کیاگیا۔۔۔جس میں ایک درجن سے زائد مختلف بیماریوں کے ماہرین ڈاکٹروں نے شرکت کی ڈاکٹروں میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم حضرات بھی تھے جو برغبت ورضاشریک ہوکر اس فری میڈیکل کیمپ کو کامیاب کرنےمیں معاون بنے۔۔۔صبح دس بجے سے کیمپ میں میڈیکل چیک اپ کی کاروائی شروع ہوئ جس میں ہندو،مسلم مرد وعورت بچے بوڑھے جوان سب بلا تفریق ذات ومذہب وعمر کےسب شریک ہوئے سبھوں کاتسلی بخش چیک اپ کیا گیا اور دوائ بھی فری میں قطبیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے دی گئ۔۔۔ اس فری میڈیکل چیک اپ کیمپ میں بخار،کھانسی،دمہ،شوگر،ہارٹ،آنکھ جوڑوں کےدرد ، آنکھ وغیرہم کےمریضوں کاچیک اپ فری میں کیاگیا۔۔ڈاکٹرعلاؤالدین تیغی صاحب کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے خدمت خلق کے تحت یہ عظیم کام بحسن و خوبی انجام دیا۔۔۔مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات میں خدمت خلق کابڑامقام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خیرالناس من ینفع الناس ( لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہے جولوگوں کے لئے نفع بخش ہو)دوسری روایت میں ہے الخلق کلھم عیال اللہ الی آخرالحدیث۔۔۔۔پوری مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب وہ ہے جواس کی مخلوق کوسب سے زیادہ نفع پہونچاتاہے۔۔۔ایک حدیث پاک میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نےسیدہ  عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھاکو مخاطب کرکےارشاد فرمایا یاعائشۃ احبی المساکین اےعائشہ مسکینوں سےمحبت رکھو۔۔۔ تعلیمات نبوی علیہ وآلہ وسلم کاخلاصہ یہ ہےکہ خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کی جائے اسی میں ہم سب کی بھلائ ہے۔۔۔قطبیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کےتحت مسجد محبوب رحمانی میں دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ چلتا ہے جس میں بیرونی ومقامی طالبان علوم نبویہ دینی تعلیم و تربیت سےآراستہ کئےجاتے ہیں اوراین ایچ اکیڈمی میں نونہالان قوم وملت عصری تعلیم سے آراستہ کئےجاتے ہیں مکمل ان دونوں کے اخراجات قطبیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹھاتی ہے جو اہل خیر حضرات کےتعاون سے کیا جاتاہے۔۔۔اس ٹرسٹ کےتحت گاہےبگاہے مختلف رفاہی اورخیرکے پروگراموں کا انعقادکیاجاتاہے اسٹوڈنٹ کے درمیان انعامی مقابلہ کرایا جاتاہے ان میں شریک طلبا اورطالبات کو تمغوں سےنوازاجاتاہے۔۔۔اس میں کوئ شک نہیں کہ ٹرسٹ کے یہ اقدام قابل ستائش اور لائق تقلید ہیں ان سب کے پیچھے اس کے ٹرسٹ کےچیرمین اور مسجد محبوب رحمانی کے خطیب و امام اور دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ کے ناظم اعلیٰ پیکرخلوص ووفا فرزنداوسط  خلیفئہ حضور قطب المشائخ حضرت علامہ مولانا حافظ محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی صاحب کی محنت اوران کا جذبئہ صادقہ ہے جو ایسے کارہائے نمایاں وقوع پذیرہوتےرہتےہیں۔۔۔اس مسجد میں تقریبا 45/سالوں تک امامت وخطابت کی زمہ داری خلیفئہ حضور قطب المشائخ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری ابوالمنظر محمد ناظر حسین خان اشرفی جالوی علیہ الرحمہ نے انجام دیا آپ نے ہی اس میں قوم وملت کےبچے اوربچیوں کی تعلیم و تربیت کےلئےادارہ قائم فرمایا جس سے سیکڑوں طالبان علم وفضل فیضیاب ہوچکےہیں اللہ تعالیٰ اس ادارہ کوترقی عطا فرمائے اورنظر بد سے بچائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A