20/09/2026
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ زید کا انتقال ہو گیا ہے وہ اپنے وارثین میں 1 زوجہ 2 بیٹے اور 4 بیٹی چھوڑے ہیں ۔ ان کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا ؟ جواب عنایت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ فقط والسلام۔
سائل : محمد غلام محی الدین رضوی مظفر پور۔
الجواب بعون الملک الوھاب
بعد تقدیم ما تقدم علی الارث صورت مسئولہ زید کا اور کوئی وارث نہیں ہے تو
کل جائداد کو 64 حصوں میں تقسیم کیا جاۓ ۔ آٹھ حصہ زوجہ کو دیا جاۓ ، چودہ کرکے ہر بیٹا کو اور سات کر کے ہربیٹی کو دی جاۓ۔
یہاں ایک اور طریقۀ تقسیم ہے آسانی کے لیے اسے بھی تحریرکیا جاتا ہے ۔ کہ جائداد منقولہ و غیر منقولہ سبھی کو پہلے آٹھ حصہ کیا جاۓ اور ایک اس کی زوجہ کو دی جاۓ پھر سات کو آٹھ جگہ تقسیم کیا جاۓ ۔ دو ، دو حصے دونوں بیٹےکو اور ایک ایک حصہ ہر بیٹی کو دیا جاے۔ قرآن شریف میں ہے :
فَاِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ.
اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو ان کے لیے تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں (1/8) حصہ ہے۔ ( سورہ: النساء)
اولاد کی میراث کے بارے میں حکم الہٰی ہے:
يُوْصِيْکُمُ اﷲُ فِیْٓ اَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ.
اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی وراثت) کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ لڑکے کے لیے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے۔ (سورہ: النساء)
ھذا ماظھر لي من العلم والله أعلم بالصواب ۔
کتبه
العبد المذنب
(مفتي)محمد وسیم خان اشرفی جالوی
قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا 46
مصنف: مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی قادری سمنانی دارالافتا کولکاتا
Qutbiya Educational & Welfare Trust, based in Kolkata, is a distinguished charitable organization dedicated to fostering education and advancing welfare initiatives within the community. / Through its noble endeavors, the Trust endeavors to uplift marginalized individuals, promote literacy, and facilitate sustainable development.
قطبیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، جو شہر کولکاتا میں، ایک ممتاز رفاہی تنظیم ہے- جو تعلیم کو فروغ دینے اور کمیونٹی کے اندر فلاحی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ اپنی عظیم کوششوں کے ذریعے، ٹرسٹ پسماندہ افراد کی ترقی، خواندگی کو فروغ دینے، اور پائیدار ترقی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.