ہردورمیں سرکار غریب نوازکا آستانہ علماءومشایخ اورسلاطین وقت کےساتھ عوام الناس کامرکز عقیدت رہاہےاوران شاءاللہ رہےگا ابوالحسن سیدمحمداشرف اشرفی جیلانی
آج کےدورمیں شدت ونفرت کو ختم کرنےکےلئے سرکار غریب نوازکی تعلیمات کوعام کرنابہت ضروری ہے۔۔7/جنوری کوقل ہے مسجدومدرسہ اورعلاقےمیں خصوصی تقریبات کااہتمام کریں مفتی محمدمنظرحسن خان اشرفی مصباحی ممبئی
عطائےرسول بادشاہ ہندوستان معین بےکساں سرکار خواجہ غریب نوازرضی اللہ عنہ کا 813/واں عرس سراپاقدس نہایت ہی تزک واحتشام کےساتھ اجمیرمعلی میں منایاجارہاہے اس حسین موقع پر جانشین حضورصوفئ ملت پیر طریقت معروف صوفی اسلامی اسکالرحضرت علامہ الحاج الشاہ ابوالحسن سیدمحمداشرف اشرفی جیلانی صاحب قبلہ سرپرست اعلی اشرف سمناں اکیڈمی گجرات وبانی الجامعہ الاشرفیہ خدیجۃ الکبری للبنات ھبلی نےارشادفرمایا کہ ہردورمیں سرکار غریب نوازکااستانہ علماء ومشایخ اور سلاطین وقت کےساتھ عوام الناس کامرکز عقیدت رہاہے اوران شاءاللہ ہمیشہ رہےگا۔۔ آپ کی بارگاہ سے ہرایک کوبلاتفریق نوازاجاتاہے کوئ آپ کی چوکھٹ سے کبھی خالی نہیں گیا۔۔۔صبح وشام منگتے اپنےدامن کوپھیلائےرہتےہیں۔۔اس بارگاہ میں انےسےکسی کوکبھی روکا نہیں جاتا ہے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ ہندو،مسلم،سکھ،عیسائ سب آپ کی بارگاہ میں نیازمںدانہ حاضری دیتےہیں اوراپنی مرادوں کوپاکر گھروں کوواپس جاتے ہیں۔۔اپ کی بادشاہت لوگوں کےدلوں پرنقش ہے جسے کوئ ختم نہیں کرسکتاہے۔۔سیاسی حکومتیں بدلتی رہیں گیں،سیاسی حکمراں آتےاورجاتےرہیں گے مگر سب اپنی غلامی کاثبوت پیش کرنےکےلئےنذرونیازاورچادرسرکارسلطان الھندکی بارگاہ عالی میں ہیش کرتےرہیں گے۔۔۔آپ کی خدمات کادائرہ بہت وسیع ہے آپ سلسلئہ چشتیہ کےعظیم بزرگ اور صاحب تصانیف ولی کامل ہیں۔۔۔آج برصغیرمیں اسلام کی روشنی جس توانائی کےساتھ پھیلی ہوئی ہے اس میں اہم کردار سرکار غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاہے
مفتئ اہلسنت مفتی محمد منظرحسن خان اشرفی مصباحی بانی عالمی سنی صوفی تحریک الھند نےکہاکہ آج کےاس شدت پسندی اور تعصب ونفرت کےدورمیں امن وشانتی کوقائم کرنےکےلئے سرکار غریب نواز رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کوعام کرنا نہایت ضروری ہے افسوس ہوتاہے آج کےخودغرض سیاست دانوں اوران کے ماتحتوں کی نفرت انگیز حرکات شنیعہ کودیکھ کر جو ملک کی محبت بھری فضاکو مکدرکرنےکی ناپاک کوشش کررہےہیں۔۔۔سرکارغریب نواز نے مخلوق خداکی خدمت کاعظیم درس دیاہے آپ فرماتےہیں کہ قرب الہی کااسان راستہ خدمت خلق ہے۔۔۔اس ٹھنڈک کےموسم اورنفرت کےماحول میں بھی عوام وخواص کا جم غفیر آپ کی چوکھٹ سے عقیدت کی عظیم مثال ہے۔۔اپ کی بارگاہ میں عقیدت مندوں کی آنکھوں سےنکلنے والےانسو کودیکھکر ان کی دلی جذبات کا اظہار ہوتاہے۔۔ زائرین کی زبانوں پر حق معین یامعین کی صدائیں قلوب واذھان کو تازگی عطاکرتی ہے۔۔
7/جنوری بروزمنگل کو 6/رجب ہے تمام عاشقین سرکار غریب نوازسےمیری گزارش ہےکہ وہ اپنے علاقوں کی مسجدومدرسہ میں پروگرام رکھیں اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں۔۔اپ کی تعلیمات کو عام کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی اورملک کی ترقی ہے۔
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.