29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

ہم اپنے نبی ﷺ سے مرتے دم تک علی الاعلان محبت کریں گے٠٠٠٠٠

مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی مصباحی ، بانی دارالعلوم فیضان قطب المشایخ ممبئ Post Date: 2025-09-19

ہم اپنے نبی ﷺ سے مرتے دم تک علی الاعلان محبت کریں گے٠٠٠٠٠

ہم اپنےنبی علیہ وآلہ وسلم سےمرتےدم تک علی الاعلان محبت کا اظہار کرتےرہیں گے خواہ اس کے لئے جیل جاناپڑے یاجان سے جاناپڑے۔۔ ایف آئ آر سےہم کوڈرایانہیں جاسکتاہے۔۔سب لوگ I Love Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھیں۔۔

مفتی محمد منظرحسن خان اشرفی مصباحی بانی عالمی سنی صوفی تحریک الھند 


اس عزیز ملک میں جس کی فضا میں محبت اور پیار کی رس گھولی ہوئی تھی اورجس کاچرچہ سرحدوسیماسےباہرتک تھا۔۔۔یہاں ہندو،مسلم،سکھ،عیسائ سب پیارومحبت کےساتھ رہتے تھےہرشخص آزادہندوستان میں اپنےعقائدونظریات پر عمل کرنے میں ازادتھا کوئی کسی کی مذہبی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتاتھا مگر افسوس صدافسوس اس ملک میں کچھ سالوں سے ایسی نفرت ودہشت کی ہوا نااہل سیاست دانوں کی طرف سے چلائ گئی ہےکہ جس کی وجہ سے امن وشانتی اورپیارومحبت کوزبردست نقصان پہونچاہے۔۔۔ابھی حال ہی میں اترپردیش کےاندر مسلم نوجوانوں پرصرف اس لئے ایف آئ آر درج کردی گئ کہ اس نے ایک تختی آویزہ کی تھی جس پر تحریر تھا،,,I lov e Muhammad sallallahu alaihi wasallam 

صرف اس تختی کی وجہ سے ان بچوں پرکیس درج کردیاگیا ہم اس بات پرایف آئی آر کرنےکی سخت مذمت کرتےہیں۔۔

ان حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ تم ایف آئی آر کرکےہم غلامان رسول علیہ وآلہ وسلم کو ڈرانہیں سکتےہواورنہ کبھی ہم غلام رسول مقبول علیہ وآلہ وسلم تمھاری دھمکی کی وجہ سے دب سکتے ہیں ہم غلاموں کوتو یہ سبق پڑھایاگیا ہے۔۔

جان ہے عشق مصطفٰی روزفزوں کرے خدا 

جس کوہودرد کا مزا نازدوا اٹھائے کیوں

ہمارےعزم وحوصلہ کو جیل کی سلاخیں اورپھانسی کی دھمکی بھی کمزور نہیں کرسکتی ہے اوریہ توغلامان رسول مقبول علیہ وآلہ وسلم کی تاریخ رہی یے۔۔۔

میں اس متعصب پولس والے اوردہشت وبربریت کی ذہنیت رکھنے والوں سے کہناچاھتاہوں کہ تمہاری ایسی گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے ملک کی فضا برباد ہورہی ہے اورملک کی تعمیر وترقی میں بڑی روکاوٹ بھی ہے۔۔تم لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ ملک آزادہے اوریہ آئین ہندسےچلتاہے کسی کےپرسنل قانون پر نہیں چلتا ہے،یہاں کی مٹی میں محبت ہے نفرت وتعصب کو یہاں جگہ نہیں مل سکتی ہے۔۔۔اس ملک کوازاد کرانے میں مسلمانوں نے بڑی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں ہم آج ازادملک میں ہیں ہم کواپنے عزیز ملک کا قانون مذہبی آزادی دیتا ہے اورہم کو آزادہوکر اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس ازادی اورحق کو کوئ ہم سے کبھی بھی چھین نہیں سکتاہے 

ہم ایک بار نہیں سو بار ،ہزارباربلکہ بےشماربار اپنے پیارے نبی علیہ وآلہ وسلم سےمحبت کاعلی الاعلان اظہار کرتےرہیں گےاور مرتےدم تک اس پرقائم رہیں گے

خواہ متعصبین کچھ بھی کرلیں

خاک ہوجائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا

دم میں جبتک دم ہے ذکران کاسناتے جائیں گے

Mufti Manzar Hasan Ashrafi Kamal Ashraf

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A