مَاذَا تَعْمَلُ فِي البَيْتِ بَعْدَ العُطْلَةِ؟/(ماذا تعمَلُ بعدَھا)
تو چھٹی کے بعد گھر میں کیا کرتا ہے ؟/(اس کے بعد کیا کرتا ہے?)
بَعْدَالعُطْلةِ آکُلُ و اَشْرَبُ ثُمَّ اُصَلِّيُ و بعْدَذٰلكَ اَکْتُبُ فُرُوْضَ المَدرسَةِ۔
چھٹی کے بعد کھا پی کر نماز پڑھتا ہوں اور اس کے بعد ہوم ورک لکھتا ہوں ۔
أَكُلُ الطَّعَامَ ثُمَّ أَصَلِّيُ.
کھانا کھاتا ہوں پھر نماز پڑھتا ہوں۔
مَاذَا تَفْعَلُ أَوَّلَا إذا وَصَلْتَ إِلَى البَيْتِ؟
تو گھر پہنچ کر پہلے کیا کرتا ہے ؟
أُسَلِّمُ عَلَى أَبَوَيَّ أَوَّلاً ثُمَّ اُقَبِّلُ اَیْدِیَھُماَ و اَرْجُلَھُمَا بِالْفَرْح وَ السُّرُور.
میں پہلے اپنے والدین کو سلام کرتا ہوں پھر خوشی خوشی ان کا ہاتھ پاؤں چومتا ہوں۔
مَاذَا تَعْمَلُ بَعْدَ ذَٰلِكَ؟
اس کے بعد کیا کرتا ہے ؟
اَخْلَعُ مَلَابِسَ الْمَدْرَسَةِ / ثِیَابَ المدْرَسَةِ ۔
مدرسے کا یونیفارم چینج کرتا ہوں۔
وَبَعْدَهُ أَذْهَبُ إِلَى الْمِرْحَاضِ لِقضاءِ الحَاجَةِ ثُمَّ اَتَوَضَّأُ ثُمَّ اَخْرُجُ اِلیَ المسجد المحبوب الرحماني لِاَداَءِ صلاةِ الظُّھْرَةِ۔
اس کے بعد قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا جاتا ہوں ، پھر وضو کرتا ہوں اور مسجد محبوب رحمانی نماز ظہرا دا کرنے کے لیے جاتا ہوں۔
© Qutbiya Educational & Welfare Trust. All Rights Reserved.