29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

شہِ کون و مکاں ہے ، تاجدار جن و انساں ہے

مفتی محمد وسیم اصغر خان اشرفی جالوی خطیب و امام مسجد محبوب رحمانی، ناظم اعلی دارالعلوم اشرفیہ قطبیہ Post Date: 2026-09-30

شہِ کون و مکاں ہے ، تاجدار جن و انساں ہے

شہ کون و مکاں ہے ، تاجدار جن و انساں ہے

حبیب ربّ کعبہ ہے وہی  فخر رسولاں ہے


سر محشر اسی سے، ساری امیدیں ہیں وابستہ

شفیع عاصیاں ہے اپنی امت کا نگہباں ہے


 وہ پہلا نور ہے نور الھدی کونین کی خاطر

ضیا سے جس کی تابندہ ، حریم بزم امکاں ہے


بجز عشق ِ رسالت، کوئی مؤمن ہو نہیں سکتا

"محمد کی محبت باعثِ تکمیل ایماں ہے"


امام الانبیا ہیں وہ فرشتے ان کے خادم ہیں

ہر اک خوبی انہی کی ذاتِ با برکت میں پنہاں ہے


لواء الحمد کے سائے میں تھوڑی سی جگہ دےدیں

سر محشر یہی ہر امتی کے دل کا ارماں ہے


نسیم خلد نے چھیڑی ہیں باتیں نور و نکہت کی

منور سارا عالم ہے معطر بزم جاناں ہے


کسی مخلوق سے کیسے ہو مدحت شاہ خوباں کی 

کلامِ ربِّ اکبر خود ہی جب ان کا ثنا خواں ہے


وہ کاشانہ جہاں ان کی ثنا خوانی نہیں ہو تی

وہ کاشانہ نہیں ہے اصل میں شہر خموشاں ہے


ملائک در پہ آتے ہیں سلامی پیش کرنے کو

جلیل القدر اس درجہ درِ محبوبِ رحماں ہے


دماغ و دل کی یکسوئی میسر ہو اسے مولا

وسیم اشرفی جس کے لئے مدت سے کوشاں ہے


whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A