29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46 +91-9883724452 info@qewt.in

٧٨٦/٩٢ منقبت درشان شہنشاہ ولایت سرکار غوث اعظم رضی اللہ تبارک وتعالیٰ عنہ

- Post Date: 2024-10-15

٧٨٦/٩٢ منقبت درشان شہنشاہ ولایت سرکار غوث اعظم رضی اللہ تبارک وتعالیٰ عنہ

ہے مکہ غوث اعظم کا مدینہ غوث اعظم کا

نبیِّ پاک کا کنبہ ہے کنبہ غوث اعظم کا


علی و فاطمہ، حسنین و قاسم، باقر و جعفر

انھیں کی پاک نسلوں سے ہے رشتہ غوث اعظم کا


کہا جو "قم باذنی" تو ہوا فورا کھڑا مردہ 

جہاں میں ہے بہت مشہور قصہ غوث اعظم کا


بلا تفریق ملتا ہے یہاں اپنے پراۓ کو

کبھی خالی نہیں جاتا ہے منگتا غوث اعظم کا


کبھی دامن پساریں گے کہاں وہ غیر کے در پر

جو پاتے رہتے ہیں دن رات صدقہ غوث اعظم کا


ہیں جیسے انبیا کے درمیاں کونین کے آقا

ہے ویسا اولیا کے بیچ رتبہ غوث اعظم کا


وسیم اشرفی گھر میں نہ آئے گی کبھی تنگی

کہ تیرے گھر میں ہوتا ہے ترانہ غوث اعظم کا

whatsapp

Get In Touch

29/1, Tiljala Road, Panjabi Para, Kolkata - 46

info@qewt.in

+91-9883724452

A